1 / 36

بِسۡمِ اللّہ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم

بِسۡمِ اللّہ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم. شادی کے بعد. ارشاد باری تعالی ہے:. ۔۔۔۔ هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ ۔۔۔ (البقرہ:187) " ۔۔۔ وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو ۔۔۔". لباس. ٭ خوبصورتی کا زریعہ ہے۔ ٭جسم کو ڈھانپتا ہے۔ ٭عیوب چھپاتا ہے ۔

xiang
Download Presentation

بِسۡمِ اللّہ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم

An Image/Link below is provided (as is) to download presentation Download Policy: Content on the Website is provided to you AS IS for your information and personal use and may not be sold / licensed / shared on other websites without getting consent from its author. Content is provided to you AS IS for your information and personal use only. Download presentation by click this link. While downloading, if for some reason you are not able to download a presentation, the publisher may have deleted the file from their server. During download, if you can't get a presentation, the file might be deleted by the publisher.

E N D

Presentation Transcript


  1. بِسۡمِ اللّہ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم شادی کے بعد

  2. ارشاد باری تعالی ہے: ۔۔۔۔ هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ ۔۔۔ (البقرہ:187) " ۔۔۔ وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو ۔۔۔"

  3. لباس ٭ خوبصورتی کا زریعہ ہے۔ ٭جسم کو ڈھانپتا ہے۔ ٭عیوب چھپاتا ہے۔ ٭حیثیت کے مطابق ہوتا ہے۔ ٭موسم کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٭ آرام ، راحت اور سکون کا سبب ہوتا ہے۔ ٭لباس پر دھبہ لگ جائے تو ہر ایک کو دکھانے کے بجائے اسے فورا صاف کیا جاتا ہے۔ ٭ ہر انسان بہترین لباس پسند کرتا ہے۔

  4. میاں بیوی کے حقوق اور فرائض اس تعلق کی خوشگواری اسی وقت ممکن ہے جب شوہر اور بیوی دونوں ہی اذدواجی زندگی کے آداب و فرائض سے بخوبی واقف ہوں

  5. بیوی کے حقوق

  6. ۔۔۔۔ وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۔۔۔ (النساء: 19) اور ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو۔

  7. رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حجۃ وداع کے موقع پرفرمایا: "لوگوں! سنو عورتوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آ‏ؤ کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدیوں کی طرح سے ہیں۔ تمہیں ان کے ساتھ سختی کا برتاؤ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے سوائے اس صورت کے کہ جب ان کی طرف سے کوئی کھلی ہوئی نافرمانی سامنے آئے، اگر وہ ایسا کر بیٹھیں تو پھر خوابگاہوں میں ان سے علیحدہ رہو۔ اور انہیں مارو، تو ایسا نہ مارنا کہ کوئی شدید چوٹ آئے۔ اور پھر جب وہ تمہارے کہنے پر چلنے لگیں تو ان کو خواہمخواہ ستانے کے بہانے نہ ڈھونڈو۔ دیکھو تمہارے کچھ حقوق تمہاری بیویوں پر ہیں- اور تمہاری بیویوں کے کچھ حقوق تمہارے اوپر ہیں۔ (الترمذی)

  8. خوش گمانی ۔۔۔۔ فَاِنْ كَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسَى اَنْ تَكْرَهُوْا شَيْأً وَّ يَجْعَلَ اللهُ فِيْهِ خَيْراً كَثِيْراً (النساء:19) پھر اگر تم ان سے کراھت بھی کرتے ہو وہ تمہیں (کسی وجہ سے) ناپسند بھی ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو اور اللہ تعالی نے اس میں ( تمہارے لئے) بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو

  9. نفرت نہ کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "کوئی مومن مرد اپنی مومنہ عورت سے نفرت نہ کرے اگر بیوی کی کوئی عادت اس کو ناپسند ہے تو ہو سکتا ہے کہ دوسری پسند آجائے۔ " ( صحیح مسلم)

  10. کوتاہیوں کو نظر انداز کرنا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ(التغابن:14) مومنوں تمہاری بعض بیویاں اور بعض اولاد تمہارے دشمن ہیں۔ سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر تم عفو و کرم ، درگزر اور چشم پوشی سے کام لو، تو یقین رکھو کہ خدا بہت ہی زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

  11. سختی نہ کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے: "عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔ اور پسلیوں میں سب سے زیادہ اوپر کا حصہ ٹیڑھا ہے۔ اسے سیدھا کرو گے تو ٹوٹ جائے گی۔ اور اگر اسے چھوڑ کے رہو تو ٹیڑھی ہی رہے گی پس عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔" (بخاری و صحیح مسلم)

  12. جذبات اور مشاغل کا خیال رکھنا ام المومنین سیدہ عائشہ فرماتی ہیں: "میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ہاں گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔ اور میری سہیلیاں بھی میرے ساتھ کھیلا کرتی تھیں۔ جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لاتے تو سب ادھر ادھر چھپ جاتیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایک ایک کومیرے پاس بھیجتے تاکہ میرے ساتھ کھیلیں۔" (بخاری و صحیح مسلم)

  13. فراخ دلی کے ساتھ رفیقہ حیات پر خرچ کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے: "ایک دینار تو وہ ہے جو تم نے خدا کی راہ میں خرچ کیا ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی غلام کو آزاد کرانے میں صرف کیا۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی فقیر کو صدقہ میں دیا۔ اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے گھروالوں پر صرف کیا۔ان میں سب سے زیادہ اجر و ثواب اس دینار کے خرچ کرنے کا ہے جو تم نے اپنے گھروالوں پر صرف کیا۔" (صحیح مسلم)

  14. تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا اللہ تعالی فرماتے ہیں يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا۔۔۔(التحریم:6) اے ایمان والوں! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کوآگ سےبچاؤ۔

  15. حضرت اسمائیل کو اللہ تعالی نے حکم دیا وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا۔۔۔۔ (طھ:132) اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم دو ۔ اور خود بھی اس پر قائم رہو۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جب کوئی مرد رات میں اپنی بیوی کو جگاتا ہے اور وہ دونوں مل کر دو رکعت نماز پڑھتےہیں تو شوہر کا نام ذکر کرنے والوں میں اور بیوی کا نام ذکر کرنے والیوں میں لکھ لیا جاتا ہے۔ " (ابو داؤد) سیدنا عمر رضہ جب عبادت کے لئے اٹھتے تو اپنے گھروالوں کو بھی جگاتے اور کہتے "اٹھو نماز پڑھو" 

  16. گھر کے کام میں مدد کرنا سیدنا اسود رضہ سے روایت ہے کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضہ سے عرض کیا "رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم گھر میں کیا کرتے؟" سیدہ عائشہ رضہ نے فرمایا " آپ صلی اللہ علیہ و سلم گھر کے کام کاج میں مصروف رہتے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو نماز کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے۔" ( بخاری)

  17. خاوند کے حقوق

  18. اطاعت اللہ تعالی فرماتے ہیں: ۔۔۔ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ۔۔۔۔ (النساء: 34) ۔۔۔ نیک بیویاں شوہر کی اطاعت کرنے والی ہوتی۔۔۔

  19. نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے "دو قسم کے آدمی جن کی نمازیں ان کے سروں سے اونچی نہیں اٹھتیں۔ اس غلام کی نماز جو اپنے آقا سے فرار ہو جائے جب تک وہ لوٹ نہ آئے اور اس عورت کی نماز جو شوہر کی نافرمانی کرے جب تک کہ شوہر کی نافرمانی سے باز نہ آجائے۔" ( مشکوۃ)

  20. عصمت و آبرو کی حفاظت ۔۔۔ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ۔۔۔۔ (النساء:34) ۔۔۔ غیب (مردوں کی غیر موجودگی) میں حفاظت کرنے والیاں ۔۔۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے: "عورت جب پانچوں وقت کی نماز پڑھے اپنی آبرو کی حفاظت کرے، اپنے شوہر کی فرماںبردار رہے تو وہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔" (ابن حبان)

  21. اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ جانا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے: "خدا پر ایمان رکھنے والی عورت کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے گھر میں کسی ایسے شخص کو آنے کی اجازت دے جس کا آنا شوہر کو ناپسند ہو اور وہ گھر سے ایسی صورت میں نکلے جب کہ اسکا نکلنا شوہر کو ناگوار ہو اور عورت شوہر کے معاملے میں کسی دوسرے کا کہنا نہ مانے۔

  22. قول و عمل سے شوہر کو خوش رکھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جس عورت نے بھی اس حالت میں انتقال کیا کہ اس کا شوہر اس سے راضی اور خوش تھاتو وہ جنت میں داخل ہو گی۔" (الترمذی)

  23. قول و عمل سے شوہر کو خوش رکھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جب کو‏ئی آدمی اپنی بیوی کو خاص ضرورت کے لئے بلا‏ئے اور وہ نہ آئے اور اس بناء پر شوہر رات بھر اس سے خفا رہے تو ایسی عورت پر صبح تک فرشتے لعنت کرتے رہتے ہیں۔" (بخاری و صحیح مسلم)

  24. شوہر کا دل جیتنا ایک بار عثان بن مظعون کی بیوی سے ام المومنین سیدل عائشہ رضہ کی ملاقات ہوئی تو آپ نے دیکھا کہ وہ نہایت سادہ کپڑوں میں ہے اور کو‏ئی بناؤ سنگھار بھی نہیں کیا ہواتو سیدہ عائشہ رضہ کو بہت تعجب ہوا، اور ان سے پوچھا "بی بی ، کیا عثمان رضہ باہر کہیں سفر پر گئے ہوئے ہیں؟" (آداب زندگی) عام طور پر عورت زیب و زینت اس وقت کرتی ہے جب وہ باہر جانے لگتی ہے یا خواتین کی محفل میں یا بازار جاتے ہوئے تو اس کا بہت اہتمام ہوتا ہے لیکن شوہر اسکا حقدار نہیں سمجھا جاتا۔ اس بات سے اسکا اندازہ کیجئے کہ بیویوں کا اپنے شوہر کے لئے بناؤ سنگھار کرنا کتنا پسندیدہ فعل ہے۔

  25. محبت کا اظہار کرنا ام المومنین سیدہ صفیہ رضہ کو رسول ﷺ سے بہت محبت تھی چنانچہ جب آپ ﷺ بیمار ہوئے تو انتہائی حسرت کے ساتھ بولیں"کاش آپ کے بجائے میں بیمار ہوتی" نبی ﷺ کی دوسری بیویوں نے اس اظہار محبت پر تعجب سے ان کی طرف دیکھا تو آپ ﷺ نے فرمایا " دکھاوا نہیں ہے بلکہ سچ کہہ رہی ہیں۔"

  26. شکرگزاری رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "اللہ تعالی قیامت کے روز اس عورت کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا جو شوہر کی ناشکرگزار ہوگی حالانکہ عورت کسی وقت بھی شوہر سے بےنیاز نہیں ہوسکتی ۔" (النسائی)

  27. رسولﷺ نے فرمایا سیدنا عبد اللہ بن عباس رضہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: " میں نے آگ دیکھی اور آج جیسا ہولناک منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا، جہنم میں میں نے عورتوں کی اکثریت دیکھی"۔ صحابہ کرام رضہ نے عرض کیا " کیوں رسول اللہ ﷺ؟" آپ ﷺ نے فرمایا " ان کی ناشکری کی وجہ سے ۔" صحابہ کرام رضہ نے عرض کیا " کیا وہ اللہ کی ناشکری کرتی ہیں؟" آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا" (نہیں بلکہ) وہ اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہیں اور ان کا احسان نہیں مانتیں، عورتوں کا حال یہ ہے کہ اگر عمر بھر تم ان کے ساتھ احسان کرتے رہو، تمہاری طرف سے کوئی معمولی سی تکلیف بھی انہیں آجائے تو کہیں گی میں نے تو تجھ سے کبھی سکون پایا ہی نہیں۔" (بخاری)

  28. خدمت کرنا رسول اللہ ﷺ کے عہد میں ایک دفعہ چند عورتیں اکھٹی ہوئیں اور انہوں نے اپنی طرف سے ایک عورت کو آپ ﷺ کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ آپ ﷺ سے عرض کرے کہ اے اللہ کے رسول ﷺ میں عورتوں کی طرف سے آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اللہ تعالی نے مردوں پر جہاد فرض کیا ہے اگر ان میں کوئی فتحیاب ہو جائیں یا ان کو کوئی تکلیف پہنچے تو اہیں اجروثواب ملتا ہے۔ اور اگر وہ شہید ہو جائیں تو وہ اللہ کے یہاں ایک خاص شان سے زندہ رہتے ہیں اور انہیں رزق ملتا رہتا ہے اور ہم عورتیں جو انکی خدمت کرتی ہیں۔ بتائیے ہمیں اس کے اجروثواب میں کیا ملے گا۔

  29. رسول اللہ ﷺ نے انکو ان الفاظ میں جواب دیا جن عورتوں سے تمہاری ملاقات ہو ان کو میری طرف سے یہ پیغام پہنچا دو کہ شوہر کی فرمانبرداری،اور اس کے حق کا اعتراف کرنے اس ( جہاد فی سبیل اللہ کے اجروثواب) کے برابر ہے اور تم میں سے بہت کم ایسی عورتیں ہیں جو اب کرتی ہوں گی۔ (طبرانی)

  30. نیک بیوی کی خوبیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سے قریش کی عورتیں کیا ہی خوب ہیں بچوں پر نہایت مہربان ہیں اور شوہر کے گھربار کی انتہائی حفاظت کرنے والی اور امین ہوتی ہیں۔" (صحیح مسلم)

  31. رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: مومن کے لئے خوف خدا کے بعد سب سے زیادہ مفید اور باعث خیر نعمت نیک بیوی ہے جب وہ اسے کسی کام کا کہے تو وہ خوشی سے کردے جب اس پر نگاہ ڈالے تو وہ اسے خوش کردے جب وہ اس کے بھروسے پر قسم کھا لے تو اس کی قسم پوری کر دے جب وہ کہیں چلا جائے تو اس کے پیچھے اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کرے۔ اور شوہر کے مال و اسباب کی نگرانی میں شوہر کی خیرخواہ اور وفادار رہے۔ (ابن ماجہ)

  32. چار مثالی عورتیں عن انس رضه قال: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ خَيْرُ نِسَآءِ الْعَالَمِيْنَ أَرْبَعٌ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَ خَدِيْجَةُ بِنْتِ خُوَيْلدٍ وَ فَاطِمَةٌ بِنْتِ مُحَمَّدِ وَ آسيَةُ إِمْرَأَةُ فِرْعَوْنَ (صحیح مسلم) سیدنا انس رضہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "کائنات کی بہترین خواتین چار ہیں سیدہ مریم بنت عمران رضہ ام المومنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضہ سیدہ فاطمہ بنت محمد صہ فرعون کی بیوی سیدہ آسیہ رضہ (طبرانی)

  33. سسرال سے اچھا سلوک نہ کرنے پر شوہر کا ردعمل شوہر اپنے ساس سسر یعنی بیوی کے ماں باپ کو نظرانداز کر دے گا بالآخر دونوں گھروں میں باہمی محبت اور عزت و احترام کے بجائے گستاخی بےزاری اور نفرت کے جذبات پیدا ہوں گے۔ اس سے نہ صرف بزرگوں کی زندگی تلخ ہوگی بلکہ خود میاں بیوی کے درمیان ایک مستقل جھگڑے کی صورت پیدا ہو جائے گی۔ سسرالی رشتوں کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار بنانے کے لئے یہ لیکچر سنیے

  34. کیا ہم نے کبھی سوچا؟ ہم اخلاق سے وہ فتح کر سکتے ہیں جو بڑی بڑی جنگوں سے حاصل نہیں ہوتی یعنی دلوں کو تسخیر کر کے ان پر حکمرانی کر سکتے ہیں

  35. خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا رَبَّنَا هَبْ لَنَا مَنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِمْنَ اِمَاماً (الفرقان:74) اے ہمارے رب ہمیں اپنی بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا۔

  36. End of Shadi Part 3

More Related